لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ، گندم کی قیمت کے تعین کیلئے دائر درخواست12مارچ کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کورٹ نیوز)لاہورہائیکورٹ میں گندم کی قیمت کے تعین کیلئے دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شمس محمود مرزا12 مارچ کو درخواست پرسماعت کریں گے،

صدرکسان بورڈ پاکستان سردار ظفر نے درخواست دائر کی ہے،درخواست میں گندم کی قیمت کا تعین نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ گندم کی قیمت کاتعین نہ ہونے سے کسان سخت پریشان ہیں،استدعا ہے کہ گندم کی قیمت تعین کرنے کے حکم دیا جائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں