لاہور پولیس نےعید کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

لاہور پولیس نے عید الضحی کا سکیورٹی پلان ترتیب  دے دیا

لاہور:عید الضحٰی کے موقع پر پولیس افسران سمیت 5 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی کریں گے

لاہور: 6ایس پیز،32 ڈی ایس پیز،84 انسپکٹرز اور05 ہزارسے زائدپولیس افسران و اہلکارفرائض سرانجام دینگے

لاہور:مویشی منڈیوں، مارکیٹوں،شاپنگ سنٹرزاور تفریحی مقامات کی سکیورٹی کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں

لاہور:امن و امان یقینی بنانے,ون ویلنگ اور کسی بھی قسم کی ہلڑ بازی روکنے کے لئے سول پارچہ جات میں اہلکار تعینات ہونگے۔

لاہور:ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑبازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائی گی

لاہور:مساجد، عید گاہوں،امام بارگاہ و کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات اور قبرستانوں کے گرد سنائپرز اور ایلیٹ فورس کےدستے گشت کریں گے

لاہور:مجموعی طور پر 4533مساجد، امام بارگاہوں اور عبادت گاہوں میں نماز عید اداکی جائے گی

لاہور:278مساجداور عبادت گاہیں اے کیٹیگری،832 بی جبکہ 3423 سی کیٹیگری کے مطابق حساس قرار دی گئی ہیں

لاہور:شہر بھر میں سرچ آپریشنز، سنیپ چیکنگ، بائیو میٹرک تصدیق سمیت حفاظتی اقدامات جاری ہیں

لاہور:شہرکے داخلی وخارجی راستوں پر تمام گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور اشخاص کی چیکنگ یقینی بنائی جائے

لاہور:نمازیوں کو تین درجاتی حفاظتی حصار پر مبنی سکیورٹی فراہم کی جائے گی،عبادت گاہوں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے

لاہور:ڈولفن سکواڈ،پولیس رسپانس یونٹ کی ٹیمیں اور تھانوں کی گاڑیاں مساجد، عبادت گاہوں اور تفریحی مقامات کے گرد مسلسل پٹرولنگ کریں گے

اپنا تبصرہ لکھیں