تعلیمی اداروں

لاہور میں غیررجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )لاہور میں غیررجسٹرڈ نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ لاہور میں 766غیررجسٹرڈ تعلیمی ادارے کام کررہے ہیں،کاہنہ میں سکول کی چھت گرنے کے باعث غیررجسٹرڈ ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا، غیررجسٹرڈاداروں میں بڑی تعدادٹیوشن سینٹرز اور پرائمری سکولوں کی ہے۔

دوسری جانب نجی تعلیمی اداروں کے سٹرکچر اور سیفٹی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی،محکمہ تعلیم کی جانب سے کمیٹی کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور مختلف زونل آفیسرز کمیٹی کے ارکان ہوں گے،پیرااور پلاننگ ڈیپارٹمنٹ کے انسپکٹرز کو بھی کمیٹی کا رکن بنا دیا گیا،کمیٹی ارکان تمام نجی تعلیمی اداروں میں فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیں گے،قانون کے مطابق سہولیات نہ رکھنے والے اداروں کو فی الفور بند کردیا جائے گا، نوٹیفکیشن کے مطابق تعینات کردہ کمیٹی پانچ روز کے اندر اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں