لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فضل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

گلبرگ کے علاقے میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچہ عرفان گھر کا سامان لینے مین مارکیٹ گیا تھا، جہاں ملزم فضل نے اسے ورغلا کر کنال روڈ پر واقع ایک گھر میں لے جا کر زیادتی کی کوشش کی۔

بچے کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ غالب مارکیٹ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے پر جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور اُسے مزید تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ زیادتی یا استحصال کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

2 تبصرے ”لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فضل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

اپنا تبصرہ لکھیں