مقبوضہ بیت المقدس (نیوز رپورٹر)حماس نے سینکڑوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں اسرائیل کی جانب سے تاخیر کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کے ترجمان عبداللطیف القانو ع نے ایک بیان میں کہا کہ "مقررہ تاریخ پر قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں قیدیوں کی ساتویں کھیپ کو رہا کرنے میں قابض کی ناکامی معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پر "تاخیر اور تعطل کے ذمہ دار ہیں۔