وسیم عباس

قوی خان اداکاری میں فردوس جمال سے بہتر تھے ‘ وسیم عباس

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار وسیم عباس نے سینئر اداکار فردوس جمال کی اداکاری پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اداکاری کے معاملے میں قوی خان سے کمتر قرار دے دیا۔

ایک شو میںوسیم عباس نے فردوس جمال کا موازنہ لیجنڈری اداکار قوی خان سے کرتے ہوئے کہا کہ اگر مجھے دونوں میں سے بہتر اداکار کا انتخاب کرنا ہو تو میں قوی خان کو منتخب کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ قوی خان ہر قسم کے کردار اور ہر صنف میں انتہائی فطری انداز میں اداکاری کرتے تھے، جبکہ فردوس جمال کامیڈی کرتے ہوئے اکثر اوور ایکٹنگ کرتے تھے۔وسیم عباس نے یہ بھی کہا کہ تھیٹر میں پرفارم کرتے ہوئے بھی فردوس جمال کامیڈی کے دوران ضرورت سے زیادہ اداکاری کرتے تھے، جبکہ قوی خان ہمیشہ اپنے کردار میں قدرتی نظر آتے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں