اسلام آباد(نیوز ڈیسک )جشن آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں یادگار فتح کی افتتاحی تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خواتین کے سر پر دست شفقت رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تقریب کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلی سول و عسکری قیادت نے شہدا کے اہل خانہ اور غازیوں سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خواتین کے سر پر دست شفقت رکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔