تہران (نیوز ڈیسک ) فیلڈ مارشل عاصم منیر شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔تفصیل کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے، جہاں وہ ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔تہران پہنچنے پر ایران کے اعلی فوجی اور سول حکام نے فیلڈ مارشل کا بھرپور اور پروقار استقبال کیا۔
استقبال کرنے والی اہم شخصیات میں ایرانی وزیرِ داخلہ سکندر مومنی شامل تھے، جنہوں نے پاکستانی وفد کو خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پاکستان کے وزیرِ داخلہ محسن نقوی بھی معزز مہمانوں کے استقبال کےلئے وہاں موجود تھے۔فیلڈ مارشل اپنے اس دورے کے دوران شہید سپریم لیڈر کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے ساتھ ساتھ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں بھی کریں گے، جس میں وہ پاکستانی عوام اور افواجِ پاکستان کی جانب سے اس عظیم قومی سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کریں گے۔