اسٹار کھلاڑی نیمار

فیفا ورلڈکپ، پری کوارٹر فائنل میں شکست ،برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

نیوجرسی(سپورٹس نیوز )فیفا ورلڈکپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میچ میں ناروے کے ہاتھوں شکست کی وجہ سے ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔نیو جرسی میں کھیلے گئے میچ میں ناروے نے برازیل کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا۔

اس شکست کے بعد ورلڈکپ جیتنے کا خواب ٹوٹنے پر برازیل کے اسٹار کھلاڑی نیمار رو پڑے اور انہوں نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ برازیلین صحافی سے گفتگو میں نیمار نے کہا کہ ‘میں نے پوری کوشش کی، یہ سب یہاں اسی اسٹیڈیم میں شروع ہوا تھا اور میں نے یہیں اس کا اختتام کیا۔

اب یہ سب ختم ہو چکا ہے’۔34 سالہ نیمار نے برازیل کے لیے اپنا پہلا میچ 10 اگست 2010 کو کھیلا، جو امریکا کے خلاف ایک دوستانہ میچ تھا۔ یہ میچ ایسٹ ردرفورڈ، نیو جرسی کے اسٹیڈیم میں ہی کھیلا گیا تھا۔نیمار اپنے بین الاقوامی کیریئر کا اختتام برازیل کے سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے طور پر کریں گے، جن کے 80 گول ہیں، جو لیجنڈری کھلاڑی پیلے سے 3 گول زیادہ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں