میکسیکو سٹی(سپورٹس نیوز)فیفا ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ پیش آیا جب میکسیکو کے شہر گواڈالاہارا سے براہِ راست رپورٹنگ کرنے والے ایک جنوبی کوریائی صحافی کو ایک فین نے بوسہ دید یا جس کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
رپورٹر جنوبی کوریا اور جمہوریہ چیک کے درمیان میچ سے قبل لائیو نشریات میں مصروف تھا کہ اچانک ایک میکسیکن خاتون مداح اس کے قریب آگئیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون پیچھے کی جانب سے آئیں، رپورٹر کو گلے لگایا اور اس کے گال پر بوسہ دے کر وہاں سے چلی گئیں۔ اچانک پیش آنے والے اس واقعے پر رپورٹر ابتدا میں حیران ہوا تاہم اس نے مسکراتے ہوئے ہسپانوی زبان میں (شکریہ) کہا۔سوشل میڈیا پر بعض صارفین اسے ورلڈ کپ کے رنگا رنگ اور دوستانہ ماحول کی عکاسی قرار دے رہے ہیں تو کچھ افراد نے رضامندی کے اصول پر بحث چھیڑ دی ہے۔