فیفا ورلڈکپ

فیفا ورلڈکپ، امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور پرچم نے سماں باندھ دیا

لاس اینجلس(سپورٹس نیوز )فیفا ورلڈ کپ 2026 میں امریکی سرزمین پر ایران کے ترانے اور اسٹیڈیم میں ایرانی پرچم نے ایران کے سپورٹرز کو پرجوش کر دیا۔ فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم ایونٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلنے کے لئے لاس اینجلس کے میدان میں اتری تو منظر دیدنی تھا۔

میچ کے آغاز پر اسٹیڈیم میں ایران کا سرکاری پرچم کھولا گیا اور قومی ترانہ بجایا گیا، جس پر ایرانی شائقین نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے اس منظر نے سوشل میڈیا پر بھی صارفین کی کافی توجہ حاصل کی اور مختلف ردِعمل سامنے آئے۔واضح رہے کہ ایران اور نیوزی لینڈ کا میچ 2-2 گول سے برابر رہا تھا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں