فیصل رحمان: شادی نہ کرنے کو اپنی سب سے بڑی آزادی قرار دے دیا

پاکستانی شوبز کے معروف اداکار فیصل رحمان نے کہا ہے کہ وہ شادی نہ کرنے پر شکر گزار ہیں کیونکہ تنہا زندگی گزارنا انہیں زیادہ سکون اور آزادی دیتا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں 59 سالہ اداکار نے واضح کیا کہ وہ شادی کے ادارے کو اپنی ذات کے لیے ضروری نہیں سمجھتے۔ ان کے مطابق انڈسٹری میں کئی فنکار ایسے ہیں جنہوں نے شادی نہیں کی، مگر ان سے کوئی سوال نہیں کرتا۔

فیصل رحمان نے کہا کہ اکثر لوگ یہ گمان کرتے ہیں کہ انہوں نے عشق میں ناکامی کے باعث شادی نہیں کی، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی سوائے خود کے۔ اداکار نے بتایا کہ وہ جب چاہیں سفر پر نکل جاتے ہیں اور کسی ذمہ داری کے بوجھ کے بغیر زندگی گزارنے کو اپنی خوش قسمتی سمجھتے ہیں۔ ان کے بقول، ان کے شادی شدہ دوست اکثر حسرت بھری نگاہوں سے انہیں دیکھتے ہیں کیونکہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں میں الجھے ہوئے ہیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ نہ صرف سفر بلکہ زندگی کے ہر پہلو میں آزاد ہیں، اس لیے مستقبل میں بھی شادی کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

26 تبصرے ”فیصل رحمان: شادی نہ کرنے کو اپنی سب سے بڑی آزادی قرار دے دیا

اپنا تبصرہ لکھیں