فٹ بال ورلڈ کپ 2026

فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کےلئے 1 لاکھ 80 ہزار ٹکٹ دوبارہ فروخت کےلئے پیش

لندن(سپورٹس نیوز )برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ فٹ بال ورلڈ کپ 2026 کےلئے 1 لاکھ 80 ہزار ٹکٹ دوبارہ فروخت کےلئے پیش کردئیے گئے۔رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ فٹ بال کے میچوں کے ٹکٹوں کی طلبکم ہونے پر عالمی فٹبال تنظیم فیفا کو خدشہ ہے کہ سٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں۔

برطانوی جریدے نے کہا ہے کہ ٹکٹوں کی دوبارہ آن لائن فروخت کے ری سیل پورٹل پر ٹکٹوں کی قیمتیں 1 ماہ میں 20 فیصد کم ہوگئی ہیں۔کئی ری سیلرز کو ٹکٹ کی فروخت میں نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، امریکا کے افتتاحی میچ کے 4 ہزار 400 ٹکٹ اب بھی بکنےکےلئے دستیاب ہیں جبکہ مجموعی طور پر فیفا پورٹل پر اب بھی ہزاروں ٹکٹ براہِ راست دستیاب ہیں۔اسی دوران نیو یارک اور نیو جرسی میں ٹکٹ کی قیمتوں پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ورلڈ کپ فائنل کے ٹکٹ کی قیمتوں کا آغاز 4 ہزار 185 ڈالر سے ہوا ہے جو پاکستانی روپوں میں 11 لاکھ 64 ہزار سے زائد رقم بنتی ہے۔مہنگے ترین ٹکٹ کی قیمت 8 ہزار 680 ڈالر تک گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں 24 لاکھ سے زائد ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیفا کو ٹکٹ اور ہاسپیٹیلٹی سے 3 ارب ڈالر آمدن کی امید تھی، سعودی عرب کے میچز کے ہزاروں ٹکٹ اب بھی دستیاب ہیں، جو اکثر جگہ فیس ویلیو سے کم میں فروخت ہورہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں