اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سابق اٹارنی جنرل پاکستان لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ فوجی عدالتوں کی کارروائی پر عالمی عدالت انصاف کی رپورٹ موجود ہے،
منگل کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ ابھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل شروع نہیں ہوا ابھی معاملہ ابتدائی تفتیش میں ہے،لطیف کھوسہ نے کہا کہ 3سال میں 646افراد کے خلاف مقدمات چلے جن میں سے 645کو سزائیں ہوئی تھیں،
سویلین کا ملٹری کورٹس میں ٹرائل عوام کے لیے بہت اہم ہے،انہوں نے کہا کہ ہماری جانب سے یہ استدعا کی گئی ان سویلین کو حبس بے جا میں رکھا جا رہا ہے، فوج سے کوئی لینا دینا نہیں، سویلین کی بات ہوگی تو ہم بات کریں گے۔