ایرانی وزارت خارجہ

فوجی اجلاس محض نمائشی اقدام،امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا، اسماعیل بقائی

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز ) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے مغربی ایشیا میں امن و سلامتی کو مسلسل نظر انداز کیا۔اپنے ایک بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ فوجی اجلاس محض نمائشی اقدام ہیں، امریکی پالیسیاں خطے میں عدم استحکام کو ہوا دے رہی ہیں، امریکا کا طرزِ عمل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ حالیہ امریکی و اسرائیلی حملوں سے خطے کے ممالک سبق سیکھیں، علاقائی ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں، امریکی اور اسرائیلی اقدامات نے علاقائی امن و سلامتی کو نقصان پہنچایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں