کنگنا رناوت

فلموں میں خواتین کو غیر مناسب انداز میں پیش کیا جاتا ہے، کنگنا رناوت

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ فلموں میں خواتین کو طویل عرصے سے ایک الگ اور سخت گیری پر مبنی رویہ اور غیر مناسب انداز اور لباس میں پیش کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سنیما میں اکثر خواتین کی تصویر کشی غیر منصفانہ انداز میں کی جاتی ہے، خواتین کی نمائندگی سے متعلق خدشات کو تسلیم بھی کیا۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہر منظر یا کردار کو الگ تھلگ انداز میں جانچنا یا سوشل میڈیا پر بلاوجہ غصے اور اشتعال کو ہوا دینا بھی مناسب نہیں۔اس پر انکا کہنا تھا کہ خواتین کو محض فلموں میں ہی نہیں بلکہ روزمرہ زندگی میں بھی کوئی آبجکیٹ یا شے سمجھا جاتا ہے اس لیے یہ کہنا کہ صرف فلموں میں خواتین کو استعمال کی چیز سمجھا جاتا ہے، بالکل غلط بات ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں