ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلم ورکرز کی تنظیم نے اداکار رنویر سنگھ کے خلاف جاری عدم تعاون کا حکم واپس لے لیا، یہ فیصلہ سنٹا اور امپا کی درخواست پر کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ورکرز فیڈریشن کے صدر بی این تیواری نے اعلان کیا ہے کہ رنویر سنگھ کے خلاف جاری ہدایت ختم کر دی گئی ہے۔
فیڈریشن کے چیف ایڈوائزر اشوک پنڈت نے بتایا کہ رنویر سنگھ کی جانب سے بھیجے گئے قانونی نوٹس کا جواب قانونی ٹیم دے گی۔اشوک پنڈت نے مزید کہا ہے کہ فیڈریشن رنویر سنگھ کے ساتھ بات چیت کے ذریعے معاملے کا حل چاہتی ہے اور امید ہے کہ مثبت پیش رفت ہو گی۔واضح رہے کہ رنویر سنگھ نے فلم ڈان 3 سے علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد فیڈریشن نے 25 مئی کو ان کے خلاف عدم تعاون کی ہدایت جاری کی تھی۔