عائشہ عمر

فلم ”میرا لیاری” بھارتی فلم دھریندر کے ردعمل میں بنائی گئی؟ عائشہ عمر

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ عائشہ عمر کا کہنا ہے کہ فلم ”میرا لیاری”بالی وڈ فلم دھریندر کی ریلیز سے قبل شوٹ کی گئی تھی۔حال ہی میں عائشہ عمر نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے میزبان مبشر ہاشمی کے سوالوں کا جواب دیا۔

پاکستان مخالف بالی وڈ فلم دھریندر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی فلم ‘میرا لیاری’ دھریندر کی ریلیز سے قبل شوٹ ہو چکی تھی۔انہوں نے کہا کہ دھریندر ایک پروپیگنڈا فلم ہے، جس میں غلط تاثر دیا گیا ہے، ہماری فلم”میرا لیاری”میں کچھ بھی جھوٹا بیانیہ نہیں ہے، جس طرح کا لیاری ہے ہم نے ویسا ہی دکھایا ہے، مسائل ہیں وہ بتائے ہیں اور حقیقت دکھائی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں