لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکار و گلوکار فرحان سعید نے سینئر اداکارہ صبا حمید کو پاکستان کی امریش پوری قرار دے دیا۔ایک انٹر ویو میں جب فرحان سعید سے صبا ء حمید سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے صبا ء حمید کا موازنہ بالی ووڈ کے لیجنڈ امریش پوری سے کیا۔
انہوںنے کہا کہ جب میرے ہمسفر ہٹ ہوا تو صبا ء حمید کے ہاتھ چومے کیونکہ ان جیسا ولن کا کردار کوئی نہیں کرسکتا تھا، وہ منفی کردار اتنی آسانی سے کریں گی تبھی ہیرو چمکے گا جب ایک ولن چمکتا ہے۔