فرانس

فرانس ، سمندری طوفان ہرمونیا سے شدید بارشیں اور سیلاب نظام زندگی مفلوج

پیرس (انٹرنیشنل نیوز)فرانس میں سمندری طوفان ہرمونیا کے زیر اثر شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔مغربی فرانس کے کئی علاقوں میں سیلاب کا ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا،رینس کے علاقے میں سیلاب کا چالیس برس کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا،سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں،فرانسیسی میڈیا کے مطابق سینٹ مارٹن کینال کے اطراف رہنے والے چار سو افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیاگیا،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں