اجزاء
چکن پانچ سو گرام
نمک حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
سویا سوس دو کھانے کے چمچ
باربی کیو سوس دو کھانے کے چمچ
سبز شملہ مرچ پچاس گرام
لال شملہ مرچ پچاس گرام
سبز پیاز پچیس گرام
سبز مرچ چار عدد
سبز دھنیا پچاس گرام
رول پٹی دس عدد
کھانے کا تیل حسبِ ضرورت
ترکیب
۔ایک باؤل میں اُبلا ہوا چکن لیں اور اس میں نمک،کالی مرچ پاؤڈر ،سویا سو س،باربی کیو سوس ،سبز شملہ مرچ ،لال شملہ مرچ ،سبز پیاز ،سبز مرچ اور سبز دھنیا ڈال کر مکس کر لیں ۔
۔اب ایک رول پٹی لیں اور اس پر چاروں طرف انڈا لگا کر تیار کیا ہوا چکن اس پر رکھ کر رول پٹی کو دوبارہ انڈا لگا کرون ٹو ون کی شکل میں بند کر دیں ۔
۔اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کر لیں اورتیارکی ہوئی ون ٹوون کو گولڈن براؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کر لیں ۔
۔آپکے مزیدار ون ٹوون تیار ہیں ۔
پکانے کا وقت: تیس منٹ
افراد: چار عدد