شہد کی مکھیاں

غزہ میں شہد کی مکھیاں پالنے کا 95 فیصد کاروبار تباہ

غزہ (نیوز ڈیسک )غزہ سٹی میں تباہی کے منظر پر نظر آنے والی ایک اونچی عمارت کی چھت کے کنارے پر ابراہیم الدبہ اپنے پالے ہوئے شہد کی مکھیوں کے چھتوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں اور اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے ملبے کے درمیان امید کے ایک نایاب ذریعہ کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

الدبہ اور ان کے بیٹے جالی سے ڈھکی ہوئی حفاظتی ٹوپیاں پہنتے ہیں اور شہد کی مکھیوں کو پرسکون کرنے کے لیے دھات کے دخائوں (دھواں دینے والے آلات)کا استعمال کرتے ہیں۔

وہ حرکت سے بھرپور چھتوں کی قطاروں کو نرمی سے چیک کرتے ہیں۔شہد کے چھتوں کے ہر فریم کو اٹھانے کے ساتھ سینکڑوں مکھیاں ایک تباہ شدہ محلے کے اوپر آہستہ آہستہ منڈلاتی ہیں۔ یہ کسی شہد کی مکھیوں کے فارم کے لیے ایک غیر معمولی منظر ہے لیکن اس تجربہ کار مکھیاں پالنے والے کے پاس کوئی دوسرا راستہ بھی نہیں تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں