ڈاکٹر آدم حماوی

غزہ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹر آدم حماوی امریکی ایوانِ نمائندگان کے مضبوط امیدوار بن گئے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست نیو جرسی کے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر آدم حماوی نے پارٹی کے ابتدائی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد وہ امریکی ایوانِ نمائندگان کی نشست جیتنے کے لیے مضبوط امیدوار بن گئے ہیں۔مصری نژاد پلاسٹک سرجن، سابق فوجی ڈاکٹر اور جنگی علاقوں میں خدمات انجام دینے والے آدم حماوی نے غزہ میں اپنے طبی مشن کے دوران اسرائیلی حملوں سے متاثرین کا علاج کیا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں جو کچھ میں نے دیکھا اس نے مجھے سیاست میں آنے پر مجبور کیا۔

ڈاکٹر آدم حماوی کا کہنا ہے کہ میں نے امریکی قانون سازوں کو غزہ کی صورتِ حال سے آگاہ کرنے کی کوشش کی تاہم کئی ارکانِ کانگریس نے میری بات سننے سے بھی انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اسی رویے نے مجھے خود انتخاب لڑنے کا فیصلہ کرنے پر آمادہ کیا۔اگر ڈاکٹر آدم حماوی آئندہ نومبر میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیاب ہوئے تو وہ امریکی کانگریس کے واحد رکن ہوں گے جنہوں نے غزہ کی جنگ کو قریب سے دیکھا اور وہاں طبی خدمات انجام دیں۔عرب میڈیا کے مطابق ڈاکٹر آدم حماوی کو معروف ترقی پسند سینیٹر برنی سینڈرز اور سینیٹر ٹیمی ڈک ورتھ کی حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں