احسن خان

عورتوں کو مضبوط اور خود مختار بنانا چاہئے، احسن خان

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار اور میزبان احسن خان کا کہنا ہے کہ ہمیں عورتوں کو مضبوط اور خود مختار بنانا چاہیئے تاکہ وہ اپنی زندگی کے معاملات سنبھال سکیں۔ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خواتین کی خودمختاری اور خود انحصاری کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو سکھایا جانا چاہیے کہ وہ اپنی زندگی کے فیصلے خود اعتمادی کے ساتھ کریں اور مردوں پر انحصار کیے بغیر اپنے معاملات سنبھالنا سیکھیں۔

احسن خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو صرف گھریلو ذمہ داریوں تک محدود کرنا درست نہیں، بلکہ انہیں تعلیم، کام، اور روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں بااختیار بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کی ترقی اس وقت ہی ممکن ہے جب خواتین خود پر اعتماد کرنا سیکھیں اور اپنی زندگی کے فیصلوں میں خود کو مرکزی حیثیت دیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں