تربت(ہیلتھ نیوز)تربت میں ایک سال کے کم ترین وقت میں تیار شدہ 120 بستروں پر مشتمل ایف سی اسپتال عوام کیلئے کھول دیا گیا۔ایف سی بلوچستان ساتھ کے تعاون سے قائم جدید اسپتال میں 24 گھنٹے ایمرجنسی اور ٹراما کیئر سروسز دستیاب ہیں۔
اسپتال میں مریضوں کو سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، الٹراساﺅ نڈ سمیت جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، خواتین اور بچوں کو جدید سہولیات دینے کیلئے خصوصی شعبہ قائم کیا گیا ہے۔
اسپتال میں جنرل میڈیسن سے نیورو سرجری تک مختلف شعبوں میں ماہر ڈاکٹرزکی خدمات دستیاب ہوں گی، مریضوں کے علاج کیلئے جدید آپریشن تھیٹرز، آکسیجن جنریشن پلانٹ سمیت 1.1 میگاواٹ پاور بیک اپ بھی موجود ہے۔اسپتال میں عالمی معیار کے مطابق انفیکشن سے بچاﺅ کےلئے جدید صفائی اور جراثیم ختم کرنے کا نظام لگایا گیا ہے۔تربت میں صحت کے شعبے میں شاندار خدمات پر عوام نے ایف سی ساتھ اور پاک فوج کی کوششوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔