علیزے شاہ

علیزے شاہ کا شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر طنز

کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ علیزے شاہ نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں تیزی سے مقبول ہونے والے شارٹ ہیئر کٹ ٹرینڈ پر تنقید کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی۔دلچسپ بات یہ ہے کہ علیزے شاہ خود بھی ماضی میں باب کٹ کروا چکی ہیں اور ڈرامہ تانا بانا میں شارٹ ہیئر لک میں نظر آ چکی ہیں، مگر اب انہوں نے اسی ٹرینڈ پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے شاہ نے لکھا ہے کہ خدا کے لیے اداکارﺅاں سے متاثر ہو کر اپنے بال قربان کرنا بند کریں، آدھی اداکاراﺅں نے وِگز لگائی ہوتی ہیں اور آدھی نے بال پن اپ کیے ہوتے ہیں، جو ایک آدھ نے واقعی بال کاٹے بھی ہیں،

وہ تو بعد میں وِگ لگا لیں گی، مگر آپ لوگوں کو دوبارہ بال لمبے ہونے کے لیے 3 سال انتظار کرنا پڑے گا، اتنے چھوٹے بال کٹوانا ایک طرح کی خود کو دی جانے والی اذیت ہے۔علیزے شاہ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کئی صارفین نے کہا ہے کہ یہی ٹرینڈ خود علیزے شاہ نے شروع کیا تھا اور اب وہ اسی کے خلاف بات کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں