عطاء اللہ خان عیسی خیلوی

عطاء اللہ خان عیسی خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

لاہور (شوبز ڈیسک) لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ خان عیسی خیلوی نے اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر کی تیاری سے متعلق انکشاف کیا ہے ۔عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسی خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللہ تعالی ہم سب پر رحم فرمائے۔

عطا اللہ خان عیسی خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاﺅس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللہ مجھے پرسکون موت عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ لکھیں