عراقی وفد ملیشیائوں

عراقی وفد ملیشیائوں کے ہتھیار پر بات چیت کے لیے تہران پہنچ گیا

تہران(نیوز ڈیسک) عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک 30 ستمبر سے پہلے اپنے ہتھیار حوالے کرنے کے لیے مختلف ملیشیائوں کے ساتھ مذاکرات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے رہا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ کوآرڈینیشن فریم ورک کا ایک وفد تہران پہنچ چکا ہے تاکہ ملیشیائوں کے ہتھیاروں کے حوالے کرنے پر بات چیت کی جا سکے۔

عراقی وزیراعظم علی فالح الزیدی نے تمام ملیشیاں کے لیے اپنے ہتھیار عراقی ریاست کے حوالے کرنے کی حتمی تاریخ 30 ستمبر مقرر کی تھی۔سکیورٹی میڈیا سیل نے یہ بھی کہا کہ قبائلی تنازعات میں نمایاں کمی آئی ہے اور وہ کچھ علاقوں میں ختم ہونے کے قریب ہیں۔

ترجمان میڈیا سیل نے مزید کہا کہ حکومت اس معاملے پر گامزن ہے اور اس سے کوئی واپسی نہیں ہے کیونکہ یہ منصوبہ سکیورٹی کی سطح کو بلند کرنے، اداروں پر اعتماد کو مضبوط بنانے، معیشت اور سرمایہ کاری کو سپورٹ کرنے، ریاست کی دھاک بٹھانے اور آنے والی نسلوں کے لیے زیادہ مستحکم ماحول فراہم کرنے کا ضامن ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں