عارف حسن

عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے دوبارہ نائب صدر منتخب ہو گئے

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن اولمپک کونسل آف ایشیا کے دوبارہ نائب صدر منتخب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل کونسل کا اجلاس تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں منعقد ہواجس میں او سی اے سے منسلک 45 ممالک کے ممبران نے شرکت کی۔اجلاس میں شیخ طلال آل احمد آل جبر کوآئندہ چار سال کی مدت کیلئے اولمپک کونسل آف ایشیا کا صدر جبکہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ر عارف حسن کو نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔

جنرل کونسل اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد محمود نے بھی شرکت کی۔ دریں اثنا اولمپک فیملی، مختلف سپورٹس فیڈریشنز ، آرگنائزرز ، کھلاڑیوں اور آفیشلز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کو اولمپک کونسل آف ایشیا کا دوبارہ نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
٭٭٭٭٭

اپنا تبصرہ لکھیں