مریم اورنگزیب

صوبوں کو ایک دوسرے سے اچھی چیزیں سیکھنی چاہیے، جو صوبہ بہتر کام کرے اس سے دوسرے سیکھیں، مریم اورنگزیب

لاہور (نیوز ڈیسک) سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صوبوں کو ایک دوسرے سے اچھی چیزیں سیکھنی چاہیے۔ جو صوبہ بہتر کام کرے اس سے دوسرے سیکھیں ، ہمارا مقصد عوام کی فلاح ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر گرینڈ آپریشن میں متعلقہ اداروں نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی۔

وزیراعلی مریم نواز عوام کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ۔ صوبائی دارالحکومت میں عیدالاضحیٰ پر صفائی کے حوالے سے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگریب کا کہنا تھا کہ 41 ہزار سے زائد لوگوں نے ہیلپ لائن پر رابطہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے باوجود ستھرا پنجاب کی ٹیم گراو¿نڈ پر موجود تھی، وزیراعلیٰ پنجاب نے ستھرا پنجاب ورکرز کے لیے 10،10ہزار انعام کا اعلان کیا ہے۔سینئر وزیر پنجاب کا کہنا تھا کہ گرینڈ آپریشن میں متعلقہ اداروں نے اعلیٰ کارکردگی دکھائی، پورے پنجاب کومبارکباد اور وزیراعلیٰ پنجاب کوشاباش!، وزیراعلیٰ متحرک ہو تو پھر ایسے ہی نتائج آتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب کی ٹیم نے پوری جانفشانی سے کام کیا ، ستھرا پنجاب کے ورکرز ہمارے ہیروز ہیں ۔ میڈیا ورکرز نے بھی ہمارے سا تھ احسن انداز میں کام کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہری بہترین صفائی انتظامات پروزیراعلیٰ پنجاب کے معترف ہے، ستھرا پنجاب پروگرام پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ بنا رہا، کیٹل مارکیٹس کی نگرانی اور صفائی بھی یقینی بنائی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوامی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، اللہ نہ کرے سیلاب کی صورتِ حال ہو لیکن ہماری تیاری مکمل ہے، آئندہ دنوں سیلاب سے متعلق انتظامات بارے بریفنگ دوں گی۔سینئر وزیر پنجاب نے کہا کہہ صوبے میں تمام اداروں اور ضلعی انتظامیہ نے مل کر کام کیا، ستھرا پنجاب کی ٹیم کی محنت کے بغیر یہ آپریشن ممکن نہیں تھا، مریم نواز پورے آپریشن کی نگرانی خود کر رہی تھی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جو صوبہ بہتر کام کرے اس سے دوسرے صوبوں کو سیکھنا چاہیے، ایک دوسرے سے اچھی چیزیں سیکھنی چاہیے، ہمارا مقصد عوام کوسہولیات دینا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے مریم نواز کی سرجری کامیاب ہوئی، آپریشن شریف میڈیکل سٹی میں ہوا، وہ علاج کے لیے کہیں نہیں جا رہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں