اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِاعظم کی سفارش پر پی آئی اے کارپوریشن (کنورژن، ریپیل) ، آرڈیننس، 2026 کی منظوری دے دی۔
پی آئی اے کارپوریشن آرڈیننس پی آئی اے کے چند اثاثوں کی منتقلی کے عمل کی تکمیل کےلئے قانونی تقاضے پورے کرنے سے متعلق ہے۔ان اثاثوں میں کراچی میں پی آئی اے پلینیٹیریم، گلشنِ اقبال کی اراضی، لاہور میں پی آئی اے پلینیٹیریم، اولڈ یونیورسٹی گراونڈ کی اراضی شامل ہے۔پشاور میں حیات آباد فیز ٹو میں واقع پی آئی اے پلینیٹیریم کی اراضی ، کے ڈی اے اسکیم ون کا فٹبال گرانڈ،ایمپرس روڈ لاہور میں دیال سنگھ منشن کا دفتر، کشمیر روڈ کراچی پر واقع جہانگیر خان اسپورٹس کمپلیکس کی اراضی بھی شامل ہے۔