اسلام آباد(نیوز ڈیسک )صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026 پر دستخط کر دئیے۔جاری اعلامیے کے مطابق صدر نے اوگرا آرڈیننس 2002 کی دفعات 2 اور 3 میں ترمیم سے متعلق آرڈیننس جاری کر دیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشورے پر آرڈیننس جاری کیا۔