صدر مملکت

صدر مملکت کا وزیراعظم ، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کو خراج تحسین

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہبازشریف، فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام فریقین اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

جاری بیان کے مطابق صدر آصف زرداری نے کہاہے کہ مفاہمتی یادداشت پائیدار اور جامع امن کی بنیاد ثابت ہوگی،انہوں نے امریکی صدرڈونلڈٹرمپ اور ایرانی سپریم لیڈر کی قیادت کو بھی سراہاجبکہ ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کو بھی خراج تحسین پیش کیاہے،مفاہمت کے لئے انہوں نے قطر، سعودی عرب، ترکیہ ،مصر، روس اور چین کی معاونت کو بھی سراہاہے۔

صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان نے بحران کے دوران اصولی،متوازن اور تعمیری کردار ادا کیا،پاکستان نے مذاکرات،تحمل اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی اورتمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقراررکھا۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم ، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک سفارتی کوششوں نے معاہدے کیلئے کردار ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں