اسلام آباد(نیوز رپورٹر )صدر مملکت آصف علی زرداری کل(پیر)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔سینٹ اور قومی اسمبلی پر مشتمل پارلیمنٹ مجلس شوری کاا جلاس کل( پیر ) دس مارچ کو سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہو گا جس سے صدر مملکت آصف علی زرداری اپنا دوسرا خطاب کریں گے۔
ایک سال سے کم عرصے میں یہ صدر زرداری کا پارلیمنٹ سے دوسرا خطاب ہو گا۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے صدارتی خطاب کے موقع پر تینوں سروسز چیفس،چاروں گورنر اور وزرائے اعلی اور سفارتکاروں کو بھی گیلری میں مدعوکیا گیا ہے۔پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے پیش نظر سیکورٹی انتہائی سخت کی جائیگی اور بغیر پاس کے داخلہ ممنوع ہو گا۔
اپنے آدھ گھنٹے کے صدارتی خطاب میں آصف زرداری وفاقی حکومت کی ایک سال کی کارکردگی کا جائزہ پیش کریں گے۔صدر زرداری نے پچھلا خطاب گزشتہ سا ل 18اپریل کو کیا تھا۔