ایران

صبر کی حد ہے، ایران کا اسرائیل کیساتھ تعلقات بڑھانے پر متحدہ عرب امارات انتباہ

تہرن (انٹرنیشنل نیوز ) ایران نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ گہرے تعلقات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے اسرائیلی سازشوں میں نہیں الجھنا چاہئیے ۔

قطری میڈیا کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر کے ملٹری سیکرٹری محسن رضائی نے متحدہ عرب امارات کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات مزید گہرے کرنے کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران نے ابوظہبی کے ساتھ دوستی کے دروازے بند نہیں کیے لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ ایران کے صبر کی حد ہے ۔

محسن رضائی نے کہا کہ ایران متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان تعلقات سے آگاہ ہے ، اسے اسرائیل کی سازشوں میں نہیں الجھنا چاہیے ۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور امریکا کی ایران کے خلاف جنگ کے دوران یو اے ای ایران کے شدید حملوں کی زد میں رہا، جبکہ حالیہ اطلاعات سے یہ بھی اشارہ ملتا ہے کہ یو اے ای نے ممکنہ طور پر جوابی کارروائیاں بھی کیں۔اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے متحدہ عرب امارات کو ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں