• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
آصف علی زرداری

شہید بھٹو43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں ،آصف زرداری

News Editor by News Editor
جنوری 4, 2023
in پاکستان
0 0
0

کراچی (نمائندہ خصوصی)سابق صدر مملکت اور صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی یوم ولادت پر دنیا بھر میں آباد ان کے جیالوں اور حامیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا 43 سال قبل عدالتی قتل کے بعد بھی عوام کے دل پر حکمرانی کر رہے ہیں

ان کے مزار پر کروڑوں انسان اپنے عقیدے کے مطابق دعاوں کے تحفے ان کے نام کرتے ہیں جبکہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے قاتلوں اور قتل کی سازش میں شریک کرداروں کی قبریں ویران ہیں، آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید مدتوں سے استحصال کے شکار انسانوں کیلئے قدرت کا ایک عظیم تحفہ تھے جس کی ہر قدم پر تاریخ نے رہنمائی کی ۔

انہوں نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید کرشمہ ساز لیڈر تھے انہوں نے تین سال کی مختصر مدت میں عوامی شعور کی ایسی شمع روشن کی جس کی وجہ سے عوام کا استحصال کرنے والے طبقات کے قلعے زمین بوس ہو گئے ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے عوام کو سوچنے کیلئے شعور، بولنے کیلئے زبان اور عزت سے سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھایا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید نے مسلم دنیا کی بھی رہنمائی کی وہ فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کی جدوجہد کے بھی روح رواں تھے ، قائد عوام انسانی آزادی کے بہت بڑے حامی، طرفدار اور وکیل تھے، آصف زرداری نے کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید دنیا کے ایسے لیڈر تھے جو مذاکرات کے میز پر ناقابل شکست تھے جس کی وجہ سے دنیا کے مہذب طبقات ان کے مداح تھے ۔

سابق صدر نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پانچ سال کی مختصر مدت میں نہ صرف 1971 کی جنگ میں ہونے والی تباہی کے سارے نشانات مٹا کر ایک نئے پاکستان کی تعمیر کی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ کہا کہ قائد عوام بھٹو شہید نے پاکستان کی ایٹمی صلاحیت کیلئے دنیا کے طاقتور قوتوں سے ٹکر لی وہ ایسے پاکستان کی تعمیر چاہتے تھے کہ کوئی دشمن پاکستان کو بری نظر سے نہ دیکھے بلکہ وہ حقیقی معنوں میں پاکستان کو ایسی ایٹمی قوت بنایا چاہتے تھے جہاں جدید سائنسی بنیادوں پر میڈیکل اور انجینئرنگ کی صلاحیت ہو ، انرجی میں ملک خود کفیل ہو ، اور ذراعت میں ایسی ترقی کرے کہ پاکستان خوراک کی پیداوار میں ترقی یافتہ ممالک سے آگے ہو ، آصف علی زرداری نے کہا کہ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے ہر پاکستانی کو پاسپورٹ بنوانے کا حق دیا تاکہ وہ دنیا بھر میں آباد ہوکر اپنے ملک کا نام روشن کریں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ جب پاکستان بے مثال ترقی کی منزلیں طے کرنے تو اقتدار کے لالچی ٹولے نے انتہائی حقیر مقاصد کی خاطر اپنے ملک پر قبضہ کر لیا ۔

انہوں نے کہا کہ کچھ خود غرض افراد نے ناجائز اقتدار کی خاطر پاکستان کو تختہ مشق بنا دیا۔ آصف علی زرداری نے کہا آج کے دن ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ پاکستان کو ایک بار پھر ایسا باوقار ملک بنائیں گے جس کیلئے محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے زندگی بھر جدوجہد کی تھی ، سابق صدر نے کہا کہ ہمارا عزم ناقابل شکست ہے موجودہ پاکستان ہمارے قائد کی کا پاکستان ہے جس کی بقا اور سلامتی کی ضمانت عظیم محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے اپنی جان کی قربانی دے کر دی تھی ہم بھٹو شہید کی امانت کی حفاظت کرتے رہیں گے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید قائد عوام بھٹو شہید کے پاکستان کی زنجیر تھیں اب بلاول بھٹو زرداری زنجیر ہیں جو اپنے نانا کے پاکستان کی نہ صرف حفاظت کرتے رہیں گے اور پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کریں گے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آصف علی زرداریحکمرانیشہید بھٹوعدالتی قتلعوام
Previous Post

ٹی ٹی پی سمیت کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں ہوگی،وزیرداخلہ

Next Post

مریم نواز کی سٹریٹجی سے پارٹی مشکل سے نکلی ،انکی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں 'سینیٹر پرویز رشید

News Editor

News Editor

Next Post
پرویز رشید

مریم نواز کی سٹریٹجی سے پارٹی مشکل سے نکلی ،انکی تعیناتی پر کوئی اختلاف نہیں 'سینیٹر پرویز رشید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading