شاہین آفریدی

شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی لنکا پریمیئر لیگ میں واپسی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایل پی ایل پلے آف سے قبل شاہین آفریدی نے کینڈی رائلز کو دوبارہ اسکواڈ جوائن کر لیا۔

کینڈی رائلزکوپلے آف مرحلے کیلئے دوبارہ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات حاصل ہوگئیں،پاکستان کے خوشدل شاہ اورحسن نواز بھی کینڈی رائلز کی نمائندگی کریں گے۔کینڈی رائلز نے معین علی،صدیق اللہ اٹل اوربرینڈن میک مولن کی جگہ تینوں کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے،لنکا پریمیئرلیگ پلے آف کا آغاز 5 اگست سےکولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں