لاہور (سپورٹس نیوز)ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بیٹر صاحبزادہ فرحان کوپی ایس ایل 10 کیلئے منتخب کرلیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز اسلام آباد یونائیٹڈ نے صاحبزادہ فرحان کوپی ایس ایل 10 کے لیے 20 ویں کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔
صاحبزادہ فرحان کا پی ایس ایل کا سفر 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ سے شروع ہوا تھا، وہ بطور ایمرجنگ کھلاڑی ٹیم کا حصہ بنے تھے اور یونائیٹڈ کے دوسرے پی ایس ایل ٹائٹل جیتنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ہیڈ کوچ اسلام آباد یونائیٹڈ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ صاحبزادہ فرحان جیسے تجربہ کار اور فارم میں موجود کھلاڑی کسی بھی وقت پلیئنگ الیون کا حصہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ ڈومیسٹک ٹیلنٹ کو مواقع دیتا آیا ہے اور صاحبزادہ فرحان کی شمولیت اسی پالیسی کا تسلسل ہے۔