کراچی (شوبز ڈیسک) کراچی میں سپر اسٹار شان شاہد کی نئی فلم سائیکو کی شاندار تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی جہاں فلم کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔ تقریب میں سونیا حسین، میرا، شبیر جان سمیت شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
فلم سائیکو ایک تھرل اور ایکشن سے بھرپور کہانی ہے جو اہم سماجی اور نفسیاتی مسائل کو اجاگر کرتی ہے، ٹریلر نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی اور شائقین نے اسے بےحد پسند کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا کہ شان شاہد نے ان کی خواہش پر فلم کی ہدایت کاری کی اور فلم کا ہر منظر سسپنس اور دلچسپی سے بھرپور ہے، انہوں نے تمام فنکاروں کی اداکاری کو بھی سراہا۔اداکارہ سونیا حسین کا کہنا تھا کہ سائیکو دنیا بھر میں کامیابی حاصل کرے گی۔
شان شاہد کا کہنا تھا کہ فلم کی کہانی معاشرتی اور نفسیاتی پہلوں کو مثر انداز میں پیش کرتی ہے۔واضح رہے کہ فلم عیدالاضحی پر سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔