لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی پی او قصور افتاب احمد پھلروان نے ایس ایچ او کھڈیاں طیب یوسف کو معطل کلوز لائن کر دیا جبکہ ڈی ایس پی سٹی کو سرینڈر کرنے کا تحریری لیٹر جاری۔
تفصیلات کے مطابق ڈھولن کے رہائشی محمد عرفان نے دو روز قبل ڈی پی او قصور کی کھلی کچہری میں درخواست گزاری
اقدام قتل کے مقدمہ میں اس کے بیٹے کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے پہلے گنہگار لکھا بعد میں ضمنی تبدیل کر کے دو ملزمان کو بے گناہ کر دیا
ڈی پی او قصور نے شہری کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی لیگل قدیر بھٹی کو واقعہ کی انکوائری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں
انکوائری میں شہری کے لگائے گئے الزامات درست ثابت ہوئے جس میں پولیس نے نامزد دو ملزمان کو پہلے گنہگار لکھا اور بعد میں ڈی ایس پی سٹی کے کہنے پر بھی گناہ کر دیا
ڈی پی قصور نے مقدمہ کے تفتیشی افیسر سب انسپکٹر محمد نوید کو کلوز لائن کر دیا اور جامع انکوائری کے لیے ایس پی انویسٹیگیشن کے سربراہی میں چار گزٹیڈ افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی
دوران انکوائری ثابت ہوا کہ مقدمہ میں نامزد ملزمان کو بے گناہ کرنے کے لیے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے ڈی ایس پی سٹی اور ایس ایچ او کھڈیاں کو اپنے ڈیرے پر طلب کیا
سپیکر پنجاب اسمبلی نے ڈی ایس پی سٹی کو پہلے سے گنہگار کیے گئے ملزمان کو بے گناہ کرنے کے لیے ڈی ایس پی سٹی کو حکم دیا
جبکہ ایس ایچ او کھڈیاں اس بارے میں سپیکر پنجاب اسمبلی کو کنونس کرنے کی کوشش کرتے رہے چونکہ ملزمان پہلے سے گنہگار ہو چکے ہیں اس لیے آپ تبدیلی تفتیش کے لیے درخواست دیں
لیکن ڈی ایس پی سٹی نے ملزمان کو بیگناہ کرنے کی حامی بھر لی اور تفتیشی آفیسر نوید کو اپنے آفس میں طلب کر کے پہلے سے گنہگار کیے ملزمان کو بے گناہ کرنے کی ضمنی تحریر کر دی
ڈی پی او قصور نے انکوائری کمیٹی کی رپورٹ پر ایس ایچ او کھڈیاں کو سپیکر پنجاب اسمبلی کے ڈیرے پر جانے پر معطل کر کے کلوز لائن کر دیا
ذرائع کے مطابق ڈی پی او قصور نے ڈی ایس پی سٹی سیف اللہ بھٹی کے خلاف تحریری رپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے آئی جی پنجاب کو بھیج دی ہے
دوسری طرف سپیکر پنجاب اسمبلی ڈی پی او قصور کے اس اقدام سے سخت نالاں ہیں اور ڈی پی او قصور کو تبدیل کرنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں
دوسری طرف ڈی پی قصور نے عام شہری کو انصاف فراہم کرنے کیلئے کسی بھی قسم کے سیاسی پریشر کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے