سپریم کورٹ

سپریم کورٹ، غیر قانونی بھرتی کیس میں پرویز الہی اور محمد خان بھٹی سے جواب طلب

اسلام آباد(کورٹ نیوز )سپریم کورٹ نے غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔

عدالت عظمی نے ٹرائل کورٹ سے کیس کی پیش رفت کی رپورٹ بھی طلب کر لی جبکہ عدالت نے اسی کیس کے شریک ملزم رائے ممتاز کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔

ڈپٹی پراسیکیوٹر پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ پرویز الہی اور محمد خان بھٹی ضمانت کے بعد مبینہ طور پر ضمانت کا غلط استعمال کر رہے ہیں اور متعدد مرتبہ عدالتی سماعتوں سے غیر حاضر رہے ہیں۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ دونوں ملزمان 18 مرتبہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس کے باعث ٹرائل کا عمل تاخیر کا شکار ہو رہا ہے، عدالت کو مزید بتایا گیا کہ مسلسل غیر حاضری کے باعث کیس کی کارروائی متاثر ہو رہی ہے۔بعد ازاں سپریم کورٹ نے پرویز الہی اور محمد خان بھٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں