حیدر سعید

سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور

اسلام آباد (کورٹ نیوز )سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ حیدر سعید کی ضمانت منظور کر لی۔ جسٹس شہزاد احمد ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

ملزم کے وکیل علی بخاری نے موقف اپنایا کہ ایف آئی اے نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ ان کا موکل 79 دنوں سے جیل میں ہے۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دگل نے ضمانت کی مخالفت کی، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔

اپنا تبصرہ لکھیں