سپریم کورٹ

سپریم کورٹ‘ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی سے متعلق ، توہین عدالت کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(کورٹ نیوز)سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے سے متعلق توہینِ عدالت کی اپیل سماعت کےلئے مقرر کر دی گئی ۔ عدالتِ عظمی نے اس کیس سے متعلق بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمی خان کی متفرق درخواست بھی سماعت کےلئے مقرر کر دی ۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کل (جمعرات کو)سماعت کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں