سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کارکے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

کراچی (کورٹ نیوز ) سندھ ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کار کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کردی۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت طے کرنے کے طریقہ کارکے خلاف سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

آئینی بینچ نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کرمسترد کر دی اور ریمارکس میں کہا کہ پیٹرولیم قیمتوں اور ٹیکسوں کا تعین حکومت اور پارلیمنٹ کا اختیار ہے۔عدالت نے کہا کہ معاشی اور مالیاتی پالیسیوں کو ترتیب دینا حکومت کا کام ہے، درخواست گزار بنیادی حق کی خلاف ورزی ثابت کرنے میں ناکام رہا، صرف پیٹرولیم قیمتوں پر عدم اطمینان آئینی درخواست کا جواز نہیں بنتا۔

اپنا تبصرہ لکھیں