سندھ ہائیکورٹ

سندھ ہائیکورٹ کا ہاﺅ س جاب ڈاکٹرز کو کورونا الاﺅ نس کی ادائیگی کا حکم

کراچی(کورٹ نیوز )سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے عباسی شہید اسپتال کے 92 ہاﺅس جاب ڈاکٹرز کو کورونا الاﺅ نس کی عدم ادائیگی کیس میں ڈاکٹرز کو کورونا الاﺅنس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

وکیل درخواست گزار جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ کورونا وبا کے دوران ہاﺅ س جاب ڈاکٹرز کو 24 ہزار روپے الاﺅ نس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، لیکن ڈاکٹرز کو تاحال کورونا الاﺅ نس ادا نہیں کیا گیا۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہاﺅ س جاب ڈاکٹرز کو 45 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جا رہی تھی، کورونا الاﺅ نس شامل ہونے کے بعد 69 ہزار روپے ماہانہ ادا کیے جانے تھے، لیکن حکومت نے 7 سال گزرنے کے باوجود الاﺅ نس ادا نہیں کیا

۔وکیل درخواست گزار کے مطابق اسپتال میں 92 ہاﺅ س جاب ڈاکٹرز تعینات تھے، درخواست گزار نے عدالت سے کورونا الاﺅ نس کی ادائیگی کا حکم جاری کرنے کی استدعا کی۔عدالت میں وکیل حکومت سندھ نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا عباسی شہید اسپتال کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے زیر انتظام ہے، اس معاملے میں سندھ حکومت کا کوئی کردار نہیں ہے۔ کے ایم سی کے وکیل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی۔تاہم عدالت نے آئینی درخواست منظور کرتے ہوئے کورونا الانس کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں