کراچی(ایجوکیشن ڈیسک )سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے ہفتے میں 6 روز کھولنے کی ہدایت کر دی گئی۔اس حوالے سے صوبائی محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے سرکاری و نجی اسکول یکم اگست سے 6 روز کھولے جائیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پیر سے ہفتے تک باقاعدہ کلاسز ہوں گی۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق یکم اگست سے سندھ بھر کے سرکاری و نجی اسکول کھل جائیں گے۔واضح رہے کہ رواں برس 31 مارچ کو وزیرِ تعلیم سندھ سردار شاہ نے صوبے کے اسکولوں میں ہفتے میں 2 دن کی چھٹی کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے سردار شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ کے اسکولوں میں ہفتے اور اتوار 2 دن کی تعطیل ہو گی۔