ریاض(انٹرنیشنل نیوز)سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان کا ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں خطے کی صورتحال اورکشیدگی میں کمی کےلئے سفارتی کوششوں پر گفتگو ہوئی۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ نے امن و استحکام کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ سعودی وزیرخارجہ نے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ سے بھی الگ الگ رابطے کیے۔سعودی وزارت خارجہ کے مطابق رابطوں میں مشترکہ کوششوں اور متفقہ موقف اپنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا،تینوں ممالک نے بحیرہ احمر میں آزادانہ جہاز رانی کی بحالی پر اتفاق کیا۔