اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)استحکامِ پاکستان پارٹی کے رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا پاکستان کے مرکزی بینک میں 2 ارب ڈالرز ڈپازٹ خوش آئند ہے۔
اپنے بیان میں فیاض چوہان نے کہا ہے کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ایک پارٹی اور اْس کے چیئرمین کی شدید خواہش تھی کہ پاکستان دیوالیہ ہو، پاکستان کی بہتری مخالف سیاسی جماعت کے ہاتھوں سے بھی ہو تو اْس کی تعریف کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے پچھلے ڈیڑھ سال سے پاکستان میں نفرت اور فساد فی الارض کی سیاست کی گئی، پچھلے سال اپریل سے نومبر تک پی ٹی آئی کی طرف سے ملک دیوالیہ ہونے کا منظم پراپیگنڈا کیا گیا۔فیاض چوہان نے کہا کہ اس پروپیگنڈے کے نتیجے میں عوام نے بینکوں سے ڈالرز نکال کر ذخیرہ کرنا شروع کردیے تھے۔