کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ سجل علی کے مداح جنوبی کوریا میں بھی موجود ہیں۔سجل علی کے کورین مداحوں نے انہیں دلچسپ نام بھی دیے ہوئے ہیں، وہ انہیں پیار سے سجل اونی اور یون دن کہتے ہیں۔
اداکارہ جنوبی کوریا میں سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز اس وقت بنیں جب حال ہی میں ان کے ایک کورین مداح کو ان کی شادی کے بارے میں پتہ چلا۔سجل علی کے کورین مداح نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیا سجل علی شادی شدہ تھیں؟ یہ جان کر تو مجھے ایسا لگا جیسے میری دنیا تباہ ہو گئی۔
اداکارہ کی شادی کے بارے میں جان کر ان کے کورین مداح کے سوشل میڈیا پر سامنے آنے والے اس ردِعمل پر ان کے دیگر مداحوں نے بھی مختلف قسم کے تبصرے کرنا شروع کر دیے۔زیادہ تر کورین مداح سجل علی کی شادی کے بارے میں جان کر حیرت کا اظہار کرتے نظر آئے۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اس حوالے سے اداکارہ کے کورین مداحوں کی اداسی پر حیران نظر آئے۔