لاہور( شوبز رپورٹر) سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ ساس کے رویوں کو بھی سمجھنے کی ضرورت ہے،اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیٹوں کی شادی کے بعد ساس کا رویہ بدل جاتا ہے مگر کوئی یہ نہیں سوچتا کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ زیادہ تر خواتین اس عمر میں ہوتی ہیں جب ان کے بچوں کی شادیاں ہوتی ہیں اور یہ عمر پری مینوپاز کا مرحلہ ہوتی ہے، جس میں ہارمونل تبدیلیاں خواتین کے جذبات اور رویے پر اثر انداز ہوتی ہیں۔اس عمر میں خواتین زیادہ جذباتی ہو جاتی ہیں اور اکثر رونے لگتی ہیں، جبکہ ماضی میں اس حوالے سے آگاہی کم ہونے کے باعث خواتین خود بھی ان تبدیلیوں کو سمجھ نہیں پاتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ جب وہ خواتین ساس بنتی ہیں تو ان تبدیلیوں کو سنبھالنا مشکل ہو جاتا ہے اور بعض اوقات وہ خود ترس میں مبتلا ہوجاتی ہیں۔












